ملکی ترقی کے لئے زراعت کا شعبے کا کردار اہم ہے، ڈی سی ساہیوال

Jun 26, 2023


چیچہ وطنی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرساہیوال اکرام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ملکی ترقی میں زراعت کے شعبہ کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی مشینری زراعت کے شعبے کی مجموعی ترقی اور پائیداری میں سب سے اہم ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کے استعمال بارے آگہی دی جائے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی ترقی اور خوشحالی کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں کاشتکاروں کو حکومت پنجاب کی جانب سے سبسیڈائزڈ ریٹ پر لیزر لینڈ لیولر کی فراہمی کے قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جس میں ضلع ساہیوال کے75خوش نصیب کسانوں جن میں 50تحصیل ساہیوال اور25تحصیل چیچہ وطنی کے شامل تھے کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ یاسر فرید، ڈائریکٹر ایگریکلچر واٹر مینجمنٹ ساہیوال ڈویژن ارشاد احمد موہل، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شفیق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالحکیم کے علاوہ کاشتکاروں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر اکرام الحق نے بتایا کہ حکومت کامیاب کاشتکاروں کو لیزر لینڈ لیولر پر 2لاکھ50ہزار روپے سبسڈی فراہم کرے گی۔

مزیدخبریں