ورلڈ کپ کوالیفائر میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے
ہرارے (یواین پی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا، پہلا میچ زمبابوے اور امریکہ جبکہ دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا، آئی سی سی کے زیر اہتمام ورلڈ کپ کوالیفائر کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ زمبابوے میں جاری ہیپہلے میچ میں زمبابوے اور امریکہ کی ٹیمیں ہرارے سپورٹس کلب میں آمنے سامنے ہوں گی، گروپ اے میں میزبان ٹیم زمبابوے پہلے تینوں میچ جیت کر سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے، امریکہ نے تین میچ کھیل کر کوئی کامیابی حاصل نہیں کی، اسی روز گروپ اے کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور نیدرلینڈز کے مابین تاکاشینگا اسپورٹس کلب، ہائی فیلڈ، ہرارے میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے چار، چار پوائنٹس ہیں تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت نیدرلینڈز دوسرے اور ویسٹ انڈیز تیسرے نمبر پر ہے۔