روی شاستری کا بھارتی ٹیم کو پاکستان کی غلطی سے سبق سیکھنے کا مشورہ

روی شاستری کا بھارتی ٹیم کو پاکستان کی غلطی سے سبق سیکھنے کا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور کپتان روی شاستری بھارتی سلیکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ جسپریت بمراہ کو ورلڈکپ 2023 کیلئے ٹیم میں لانے کی جلدی کرنا صحیح نہیں، ہمیں شاہین آفریدی کی انجری سے سبق سیکھنا چاہیے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق کپتان روی شاستری نے جسپریت بھمرا کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل جسپریت بمراہ کو کھلانے میں احتیاط کی ضرورت ہے، اگر ہم انہیں جلدی کھلاتے ہیں تو کہیں انجری مزید طویل نہ ہوجائے جس سے بھارت کو نقصان ہو۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو شاہین آفریدی کے ساتھ پاکستان کی غلطی سے سبق سیکھنا چاہیے اور احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے، اگر ورلڈکپ سے قبل جلدی کرتے ہیں تو خطرہ ہوگا کہیں بمراہ، شاہین کی طرح دوبارہ 4 ماہ کیلئے ٹیم سے باہر نہ ہوجائیں مزید کہا  کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے لئے ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ بہت اہمیت کے حامل ہیں اور اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات دینے اور ان کا خاص خیال رکھنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وقت پر کھلاڑی عمدہ پرفارم کرسکیں۔