فٹ سال کا ٹیلنٹ منظر عام پر لارہے ہیں، منیر احمد
اسلام آباد(این این آئی) پنجاب فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری منیر احمد نے کہا ہے کہ صوبے میں فٹ سال کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیاسیگفتگوکرتیہوئیکیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں فٹ سال کا بے ٹیلنٹ موجود ہے اور فٹ سال کے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ٹیم کا نیشنل فٹ سال چیمپئن شپ میں چیمپئن بننا بڑے اعزاز کی بات ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پنجاب میں فٹ سال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ تعلیمی ادارے ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی نرسری کا کردار ادا کرتے ہیں۔
لیکن تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔