فٹبالر نیمار کے گھر کی تعمیر قوانین کی خلاف ورزی پر روک دی گئی

فٹبالر نیمار کے گھر کی تعمیر قوانین کی خلاف ورزی پر روک دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیلین فٹبالر نیمار کے گھر کی تعمیر قوانین کی خلاف ورزی کے باعث روک دی گئی۔آفیشلز کے مطابق ریوڈی جنیرو کے کوسٹل ٹاؤن میں نیمار کے گھر کی تعمیر کے دوران کئی ماحولیاتی خلاف ورزیاں کی گئیں، جس کی وجہ سے نہ صرف وہاں پر تعمیراتی کام رکوادیا گیا بلکہ فٹبالر پر ایک ملین ڈالر تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے اس حوالے سے حکا م جائزہ لینے میں مصروف ہیں۔حکام کے مطابق جب وہ تعمیراتی کام رکوانے گئے تو نیمار کے والد نیمار ڈی سلوا سانتوس نے رکاوٹ ڈالنے کے ساتھ بدتمیزی بھی کی، جس پر انھیں حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔