عالمی فاسٹ فائیو نیٹ بال کپ 9 کپ سے شروع ہوگا
اسلام آباد(این این آئی) ورلڈ نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی فاسٹ فائیو نیٹ بال کپ 9 نومبر سے نیوزی لینڈ شروع ہو گا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی۔ فائنل مقابلے 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ایونٹ کے انعقاد سے کھیل کو مزید فروغ حاصل ہوگا ایونٹ میں دنیا بھر سے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں پاکستان کی ٹیم بھی ایونٹ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی امید ہے کہ قومی نیٹ بال ٹیم عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔
اور کامیابی اپنے نام کرے گی جس کے لئے جلد ہی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز کردیا جائے گا۔