نوابشاہ، 2مسافر بسوں میں تصادم، 8افراد جاں بحق، 70سے زائد زخمی 

      نوابشاہ، 2مسافر بسوں میں تصادم، 8افراد جاں بحق، 70سے زائد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      نوابشاہ، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق نواب شاہ مہران ہائی وے پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث 2 مسافر بسوں کی آپس میں ٹکر کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 70 سے زائد زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس کراچی سے اوباڑہ جبکہ دوسری پشاور سے کراچی جا رہی تھی ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نینواب شاہ میں مسافر کوچز میں تصادم کے باعث 8 افرد کے جان بحق اور 60 سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا سپیکر نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے جان بحق افراد کی مغفرت، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور غمزدہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے کی دعا کی۔
حادثہ 

مزید :

صفحہ آخر -