بنوں، نامعلوم افرا کا گھر پر دستی بموں سے حملہ، 1شخص جا ں بحق، 11زخمی 

بنوں، نامعلوم افرا کا گھر پر دستی بموں سے حملہ، 1شخص جا ں بحق، 11زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    بنوں (این این آئی)خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں واقع ایک گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیاپولیس کے مطابق بنوں کے علاقے میرا خیل میں نامعلوم افراد نے 1 گھر پر دستی بم حملہ کیا پولیس نے بتایا کہ 2 دستی بم پھٹنے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حملہ رات کو کیا گیا، جب گھر میں سب لوگ سو رہے تھے اہلِ خانہ کے مطابق ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔جاں بحق شخص کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گھر پر حملہ 

مزید :

صفحہ آخر -