انسانی حقوق کے حوالے سے کوئی ہمیں ڈکٹیٹ نہ کرے، ریاض پیرزادہ
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کو فیشن کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، اس کی بنیاد پر پاکستان کی مسلح افواج کو ہدف بنایا جا رہا ہے، انسانی حقوق کے حوالے سے کوئی ملک ہمیں ڈکٹیٹ نہ کرے، ہم خاتم النبیین حضرت محمد ؐکی تعلیمات کے پیروکار ہیں۔ اتوار کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح عراق کے تیل اور شام کی گندم سے انہیں محروم کیا جا رہا ہے، اسی طرح پاکستان کے جوہری پروگرام پر بھی دشمن کی نظریں ہیں، ہمیں اس کو اور اپنی فوڈ سکیورٹی کو محفوظ بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تیل اور فرنس آئل مافیا سستی بجلی پیدا کرنے کے راستے میں رکاوٹ ہے، ان کے آلہ کاروں کے خلاف بھی آرٹیکل 5 لگنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام پر اسرائیل اور بھارت کے خلاف کوئی بات نہیں کرتا۔
ریاض پیرزادہ