راولپنڈی، اسلام آباد میں شدید گرمی، ہیٹ سٹروک سے 9افرا د جاں بحق

راولپنڈی، اسلام آباد میں شدید گرمی، ہیٹ سٹروک سے 9افرا د جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آ باد(مانیٹر نگ ڈیسک)راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے ایک ہفتے کے دوران 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اموات ایک ہفتے کے دوران رپورٹ ہوئیں، گرمی جانیں لے گئی مگر اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز کے ایئر کنڈیشن اب تک خراب ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پمز اسپتال میں بھی جمعے اور ہفتے کو شدید گرمی کے باعث چند اموات بھی ہوئیں جبکہ اسپتال کی فارمیسی میں جان بچانے والی سینکڑوں ادویات، ویکسن اور لیکویڈز خراب ہونیکا خدشہ ہے۔ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق 4 افراد کو پمز اسپتال لایا گیا، بدھ کو ہیٹ اسٹروک سے 3 افراد اور جمعرات کو ایک شخص کی موت ہوئی، ہیٹ اسٹروک سے ایک موت روات اور ایک بگا کے علاقیمیں ہوئی، کلرسیداں کے علاقے میں بھی ہیٹ اسٹروک سے ایک ہلاکت ہوئی۔ایمرجنسی، سرجیکل، سی سی یو اور آئی سی یو کا کولنگ سسٹم کئی ماہ سے سروس سے محروم ہے، کئی ڈاکٹر بھی ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے۔ایئرکنڈیشن ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ینگ ڈاکٹرز نے ای ڈی آفس کے سامنے احتجاج بھی کیا اور کہا کہ انتظامیہ کے آفسز کے اے سی بھرپور کام کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال کے ایئر کنڈیشن کی کئی ماہ سے ٹیونگ نہیں کی گئی جبکہ ترجمان وزارتِ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کولنگ سسٹم میں بہتری کے لیے کام جاری ہے۔گزشتہ چند روز اسلام آباد میں شدید گرمی کا راج رہا، ہفتے کو اسلام ا?باد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی 48 ڈگری محسوس کی گئی۔
ہیٹ اسٹروک

مزید :

صفحہ آخر -