پاکستان میں پھنسے ہزاروں افغان شہریوں کو ملک واپس جانے کی اجازت
طور خم (این این آئی)پاکستان نے اتوار کو ایک بار پھر پر درست سفری دستاویزات نہ رکھنے والے سیکڑوں افغان شہریوں کو انسانی بنیادوں پر ان کے ملک واپس جانے کی عارضی اجازت دے دی۔طورخم بارڈر پر حکام نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پاکستان کے مختلف حصوں میں سیکڑوں افغان پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ وہ بغیر ویزے کے ملک میں داخل ہوئے تھے اور ان کے پاس صرف ان کا قومی شناختی کارڈ (تذکرہ) ہے۔حکام کے طابق وہ غیر قانونی افغان مہاجرین سرحد کے قریب جمع ہوئے تھے اس توقع پر کہ پاکستانی حکومت ایک اور جذبہ خیر سگالی کے طور پر انہیں عید الاضحٰی سے قبل ان کے ملک جانے کی اجازت دے گی۔خواتین اور بچوں سمیت افغان شہریوں نے شدید گرمی سے خود کو بچانے کیلئے سرحدی گزرگاہ کے قریب عارضی پناہ لے رکھی تھی۔طورخم کے امیگریشن حکام نے بتایا انہیں اعلیٰ حکام کی جانب سے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کی عارضی اجازت کے بارے میں ہفتے کے روز دیر سے ہدایات موصول ہوئیں لہٰذا پھنسے ہوئے افغانوں کو اتوار کی صبح افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
افغان واپس