زرداری اور بلاول دبئی پہنچ گئے قائد (ن) لیگ سے ملاقات کاامکان، نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی ٹیم تشکیل 

  زرداری اور بلاول دبئی پہنچ گئے قائد (ن) لیگ سے ملاقات کاامکان، نواز شریف کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سابق صدر  آصف زرداری اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے دبئی پہنچ گئے۔ ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر دبئی میں چند روز قیام کرینگے اور دبئی میں ان کی نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف بھی دبئی میں موجود ہیں اور وہ گزشتہ روز دبئی پہنچے تھے۔نواز شریف کو دبئی حکومت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول فراہم کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف آج رائل فیملی اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ ہوں گی۔نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے، نواز شریف سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد دوبارہ دبئی آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست کا مرکز ابھی دبئی رہے گا جس کے لیے کئی سیاسی رہنماؤں کی دبئی آمد کا امکان ہے، دبئی میں اگلے چند دنوں میں نواز شریف سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ملاقاتوں کے پہلے سیشن کا اختتام ہوگیاجبکہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کا روڈ میپ طے کیا جا رہا ہے جس میں وطن واپسی کے لئے قانونی الجھنوں کے سلجھانے پر مشورے جاری ہیں۔نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے، سابق وزیراعظم سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد دوبارہ دبئی آئیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف ابھی تک لندن میں ہی ہیں، ان کی روانگی جلد متوقع ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف عید الاضحی دبئی میں اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کا جلد پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کا امکان ہے دوسری طرف  نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی۔ وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ قانونی ٹیم کی سربراہی کریں گے، معاون خصوصی عطاء اللہ، عرفان قادر اور قانونی مشیر کمیٹی میں شامل ہوں گے، نواز شریف کے کیسز کی پیروی کرنے والے امجد پرویز اور دیگر وکلا کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔قانونی ٹیم میاں نواز شریف کے عدالتوں میں جاری کیسز کی پیروی کو تیز کریگی،، قانونی ٹیم نواز شریف کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
دبئی ملاقاتیں 

مزید :

صفحہ اول -