مسلم لیگ (ن) سندھ کے سابق  صدر بابو سرفراز جتوئی انتقال کر گئے

  مسلم لیگ (ن) سندھ کے سابق  صدر بابو سرفراز جتوئی انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سابق صدر بابو سرفراز جتوئی انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق بابو سرفراز جتوئی کچھ روز قبل کراچی میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، اتوار کے روز وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے بابو سرفراز جتوئی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابو سرفراز جتوئی کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!ایم این اے کھیل داس کوہستانی نے بابو سرفراز جتوئی کی وفات کو مسلم لیگ (ن) کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابو سرفراز نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے، انہوں نے سندھ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر کی حیثیت سے گراں قدر خدمات سر انجام دیں، بابو سرفراز جتوئی اقلیتوں کی آواز تھے۔
انتقال

مزید :

صفحہ اول -