چھٹی کے روز مویشی منڈیوں میں گہما گہمی، جانوروں کی قیمتیں سن کر شہری پریشان 

چھٹی کے روز مویشی منڈیوں میں گہما گہمی، جانوروں کی قیمتیں سن کر شہری پریشان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
       لاہور،کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سنت ابراہیمی کی پیروی کیلئے چھٹی کے دن کراچی سمیت ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں گہما گہمی ہے لیکن جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی ناردرن بائی پاس کے قریب سجی ہوئی ہے جس میں ایک سے بڑھ کر ایک جانور لایا گیا، وی آئی پی بلاک میں جانور بھی وی آئی پی ہیں ساتھ ہی ان کی قیمتیں بھی وی آئی پی ہیں۔ادھر زندہ دلانِ لاہور کے باسیوں نے بھی اتوار کے دن قربانی کا جانور خریدنے کیلئے مویشی منڈیوں کا رخ کر لیا ہے۔لاہور شہر کے مختلف مقامات پر قائم کردہ مویشی منڈیوں میں شہریوں اور بیوپاریوں کے درمیان بھاؤ تاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔مویشی منڈی کا رْخ کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، اچھی گائے یا بکرا خریدنا مشکل ہوگیا ہے، جس جانور پر ہاتھ رکھتے ہیں بیوپاری بہت زیادہ پیسے مانگتے ہیں۔دوسری جانب بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اثرات جانوروں پر پڑ رہے ہیں، مویشیوں کے چارے کی قیمتیں بہت زیادہ ہوگئی ہیں اس کے علاوہ دور دراز سے جانور کراچی لانے پر کرایہ بھی بہت زیادہ خرچ ہوتا ہے، کھانے پینے کی چیزیں بھی بہت زیادہ مہنگی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -