براڈ شیٹ کیس، سابق چیئر مین نیب سمیت 3افراد کی وطن واپسی کیلئے انٹر پول سے رابط

    براڈ شیٹ کیس، سابق چیئر مین نیب سمیت 3افراد کی وطن واپسی کیلئے انٹر پول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے سابق چیئرمین نیب نوید احسن سمیت تین افراد کو پاکستان واپس لانے کیلئے انٹر پول سے رابط کرلیا ہے۔ ان افراد پر 28 ملین ڈالر کی غیر قانونی ادائیگیوں کے الزامات ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری سے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سابق چیئرمین نیب نوید احسن سمیت تین افراد کی واپسی کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا گیا ہے۔وفاقی حکومت انٹرپول کے ذریعے ان افراد کو واپس لائے گی۔نیب کی ایک سابق خاتون عہدے دار بھی اس کیس میں مطلوب ہیں ایف آئی اے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی ان افراد پر براڈ شیٹ کیس میں 28 ملین ڈالر کی غیر قانونی ادائیگیوں کے الزامات ہیں۔
براڈ شیٹ کیس

مزید :

صفحہ اول -