ایف آئی اے کی کارروائی، انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت مزید 7گرفتار

  ایف آئی اے کی کارروائی، انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت مزید 7گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    فیصل آباد،اسلام آباد(آئی این پی) ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی سمگلرگرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی سمگلر طاہر ندیم کے خلاف 30 سے زائد مقدمات درج تھے، ملزم کیخلاف ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں 14 مقدمات اور 3 انکوائریاں بھی درج تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ  ملزم کیخلاف فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں فراڈ کے تحت 16 مقدمات بھی درج تھے۔علاوہ ازیں فیڈرل انویسٹیگیشن   اتھارٹی (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مزید 6ملزمان کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے شہریوں کو یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے، جب کہ ایف آئی اے سرکل راولپنڈی نے یونان کشتی حادثے میں 5مقدمات درج کر لئے ہیں،ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو کلرسیداں، جھنگ اور پشاورسے گرفتار کیا گیا ہے، ان اسمگلرز نے سادہ لوح شہریوں کو یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے تھے،ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں تنویر، یوسف، جنید، اسلام، حیدر علی اور دران خان شامل ہیں،ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلر شہریوں کو پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے یونان بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث ہیں 
انسانی سمگلر

مزید :

صفحہ اول -