توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

    توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم کی توشہ خانہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر آج (پیر) کے روز سماعت کرے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل انتظار حسین پنجوتہ دلائل دیں گے۔سربراہ پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں، پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
سماعت آج

مزید :

صفحہ اول -