نا اہلی مدت کم ہونے کا بل پاس ہونے پر پارٹی رہنماؤں کی جہانگیر ترین کو مبارکباد

نا اہلی مدت کم ہونے کا بل پاس ہونے پر پارٹی رہنماؤں کی جہانگیر ترین کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی سے نااہلی کی مدت کے حوالے سے بل کی منظوری ہونے کے بعد جہانگیر ترین کو پارٹی رہنماؤں، وکررز کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے بل پاس ہونے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے رابطہ کیا، نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر جہانگیر خان ترین نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔جہانگیر خان ترین نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے، واضح رہے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرانچیف جہانگیر ترین اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں، وہ عید الاضحیٰ کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔
ترین مبارکباد

مزید :

صفحہ اول -