نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بننے کیلئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں،خواجہ آصف

نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بننے کیلئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں،خواجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے 3 بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں وہ چوتھی بار بھی بنیں گے، نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بننے کیلئے کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو اختیار دیا ہے، مجھے تاحیات نااہل کیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے میری نااہلی ختم کی، سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، سیاستدانوں کے حقوق پر ہی اتنی سختی کیوں کی جاتی ہے۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 436 کیسز میں سے صرف نواز شریف کا کیس اٹھا کر انہیں نااہل کیا گیا، پاکستانی شہری ہونے کے ناطے نواز شریف کو ان کے حقوق ملنے چاہیئں، نواز شریف کے ساتھ ناانصافی کی گئی، نواز شریف کا بنیادی حق مسترد کیا گیا تھا، جس کی انصاف پر بنیاد نہیں تھی۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں سب کی خواہش ہے کہ نواز شریف وزیر اعظم بنیں، مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے، تمام اراکین اپنے اپنے حلقوں میں انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) الیکشن موڈ میں آچکی ہے، اسمبلیوں کی قبل از وقت تحلیل قیاس آرائیاں ہیں۔قبل ازیں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نہایت نامساعد حالات میں اسحاق ڈار نے بجٹ پیش کیا، بڑا صبر آزما وقت گزارا، آئی ایم ایف والے معاملات بھی حل ہو جائیں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ اپنے خرچ پر حج کے لیے جارہے ہیں خصوصی فلائٹ کا تاثر درست نہیں، وزرا کے آگے پیچھے پولیس کی گاڑیاں ہوں تو لوگ گالیاں دیتے ہیں، اتنا ہی خطرہ ہے تو سیاست چھوڑ دیں ورنہ ذاتی گارڈز رکھ لیں۔
 خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -