عمران خان نے غلطیاں درغلطیاں کیں،ملک عامر ڈوگر

 عمران خان نے غلطیاں درغلطیاں کیں،ملک عامر ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(این این آئی) سابق چیف وہپ و وزیرمملکت ملک عامرڈوگر نے کہاہے کہ 9مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت اورشہداء پاک فوج کی قربانیوں کو  خراج تحسین پیش کرتاہوں، میراایمان ہے کہ پاک فوج کے جوان سرحدوں پرراتوں کوجاگتے ہیں توہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا پاک فوج ہے توپاکستان ہے،ملتان کی انتظامیہ میری گواہ ہے کہ میں نے پرامن احتجاج کیا اورکارکنو ں کوچیک پوسٹ پرجانے سے روکتارہا۔ تحریک انصاف کومروانے والے فوادچودھری، شیریں مزاری جیسے مہرے تھے۔ عمران خان نے غلطیاں درغلطیاں کیں،125ممبران قومی اسمبلی استعفوں کیلئے ہرگز راضی نہ تھے، اسی طرح پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے وقت ممبران اورپرویزالٰہی عمران کی منتیں کرتے رہے اورکہتے رہے کہ الیکشن نہیں ہونگے ہم مارے جائیں گے،پی ڈی ایم سب کچھ لے جائیگا ہم جیل بھگتے گے مگرفوادچودھری گروپ نے کسی کی نہ چلنے دی۔
ملک عامر ڈوگر

مزید :

صفحہ اول -