مغربی کنارے میں جھڑپیں  جاری، ایک فلسطینی جاں بحق

    مغربی کنارے میں جھڑپیں  جاری، ایک فلسطینی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)یروشلم کے مقبوضہ مغربی کنارے میں پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں جہاں اسرائیلی فورسز نے چیک پوسٹ پر ایک فلسطینی شہری کو قتل کردیا جبکہ اسرائیلی شہری فلسطینی رہائشیوں پر حملے کر رہے ہیں۔ڈان اخبار میں شائع غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یروشلم کے مقبوضہ مغربی کنارے میں حالیہ واقعات نے کشیدہ حالات پیدا کردیے ہیں جہاں 4 اسرائیلی اور 16 فلسطینی قتل ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ یروشلم کے شمال میں قلندیا چوکی پر مشتبہ شخص نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جبکہ فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
فلسطینی 

مزید :

صفحہ اول -