نوشہرہ،پیر سباق میں واپڈا حکام کی ملی بھگت سے بجلی چوری عروج پر 

نوشہرہ،پیر سباق میں واپڈا حکام کی ملی بھگت سے بجلی چوری عروج پر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ ایکسیئن پیسکو کا اپنے دفتر میں آئے ہوئے سائلین و صارفین کے ساتھ انتہائی ہتھک آمیز رویہ پیر سباق میں 24گھنٹوں میں ادھا گھنٹہ بجلی کی فراہمی پر پیر سباق سے آئے وفد کو ایکسیئن فیروز شاہ نے اپنے دفتر میں دھمکیاں دی اور مسئلہ سننے کی بجائے دفتر چھوڑ کر بھاگ گئے جماعت اسلامی پیر سباق سے سابق ڈسٹرکٹ ممبر نازد خان، اور ناظم سلیم اللہ قریشی کی قیادت میں آئے وفد کے ساتھ ایکسیئن پیسکو فیروز شاہ نے انتہائی ہتھک آمیز رویہ اختیار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وارل ہوئی جس پر عوام کی جانب سے بھی ایکسیئن فیروز شاہ پر شدید تنقید کیا جا رہا ہے سابق ڈسٹرکٹ ممبر نازد خان نے میڈیا کو بتایا کہ پیر سباق میں واپڈا حکام کی ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری عروج پر ہے جس کی سزا بجلی بل جمع کرنے والوں کو بھی دی جا رہی ہے شدید گرمی کے باوجود پیر سباق میں 24گھنٹے میں صرف آدھے گھنٹے کے لئے بجلی فراہم کی جاتی ہے شدید گرمی اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پیر سباق سے 18بچے ہسپتالوں میں زیر علاج ہے جبکہ ایک خاتون بھی شدید گرمی سے جاں بحق ہوئی ہے جس کے ذمہ دار نوشہرہ پیسکو حکام ہے نازد خان کا کہنا تھا کہ ایکسیئن عوامی نے ہے سیاسی ہے جس کی وجہ سے عوام شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تڑپ رہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ نوشہرہ میں سیاسی بنیادوں پر تعینات ایکسیئن فیروز شاہ کو تبدیل کیا جائے اور پیر سباق میں بجلی کی عدم فراہمی کا نوٹس لیا جائے۔