اقدام قتل میں ملوث ملزم دو گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار، اسلحہ برآمد
پشاور (کرائم رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ شرقی طارق خان نے اے ایس آئی قمر شہزاد خان کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل میں ملوث ملزم کو دو گھنٹوں کے اندار اندار گرفتار کرلیا، ملزم ارسلان احمد نے زبانی تکرار پر عادل پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا، واقعہ کی اطلا ع ملتی ہی پولیس نے فوری کاروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضہ واردت میں استعمال شدہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ شرقی پولیس کو شہری پر فایرنگ کی اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او تھانہ شرقی طارق خان نے اے ایس آئی قمر شہزاد کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل میں ملوث ملزم کو دو گھنٹوں اندار اندار گرفتار کرلیا، ملزم ارسلان احمد ولد مشتاق احمد ساکن ابشار کالونی نے زبانی تکرار پر عادل ولد روح اللہ ساکن ابشار کالونی پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا،جوکہ واردت کے بعد فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کر لیا، جس کے قبضہ واردت میں استعمال شدہ پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے