میرپورخاص،علاقہ مکینوں نے ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا
میرپورخاص(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میرپورخاص بخاری ٹان میں ڈکیتی کوشش کرنے والے ڈاکو کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ساتھی فرار ہوگیا پولیس اسٹیشن محمود آباد کی حدود بخاری ٹان میں ڈکیتی کی نیت سے گھومنے والے مسلح ڈاکو کی کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنا دی گئی پولیس کے مطابق پکڑا جانے والا ڈاکو سیال کالونی کا رہائشی کامران مری کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ اس ساتھی شکور راجڑ موقع سے فرار ہوگیا پولیس کے مطابق ڈاکوں نویرخاصیلی اور تنو شیدی نے انہیں جرم میں سہولت کاری فراہم کرتے تھے دوسری جانب سیٹلائٹ ٹان کے علائقے فضلو چوک سے ماسٹر اشر میوو کی نئی 2023 سی ڈی 70 موٹر سائکل گھر کے باہر سے چور لے کر فرار ہوگئے علاوہ ازیں گاں امتیاز پھنور کی رہائشی ستر سالہ ضعیف خاتون کو کھپرو روڈ پر درگاھ امیدن بھری سے تین نامعلوم کار سواروں نے مدد کرنے کے بہانے اپنی کار میں لفٹ کے بہانے بیٹھایا اور چند گز دور لے جاکر اس کے کانوں میں پہنی ہوئی سونے کی بالیاں کان سے اتار کر گاڑی سے پھینک کر فرار ہوگئے۔