پاکستان میں اقلیتی برادری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، گیان چند ایسرانی

پاکستان میں اقلیتی برادری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، گیان چند ایسرانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے کہا ہے کہ تمام جاری ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گولارچی (شہید فاضل راہو)میں شمشان گھاٹ کی چار دیواری کے تعمیراتی کام کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ ایک شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان بالخصوص سندھ میں اقلیتی برادری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق اقلیتی برادری کے حقوق کی مکمل پاسداری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس کا مظہر ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ نمایاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے وژن پر اقلیتی برادری کو مکمل اعتماد ہے جس کے تناظر میں وزیر اعلی سندھ کی رہنمائی میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کا کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی سرکاری ملازمتوں میں اقلیتی برادری کے کوٹہ پر شفاف طریقہ سے عمل درآمد ہورہا ہے اور اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی تعمیر و تزئین کیلئے خصوصی فنڈز بھی مختص کیئے گئے ہیں۔ محکمہ اقلیتی امور کی ترقیاتی اسکیمیں اقلیتی برادری سے محبت کا اظہار اور سندھ حکومت کی اقلیتی برادری سے محبت کا مظہر ہیں۔قبل ازیں صوبائی وزیر گیان چند ایسرانی کا تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے گولارچی کے عوام سے ملاقاتیں بھی کی اور ان کے مسائل سنے۔