ضمیر عباسی کی گرفتار ی کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں،ترجمان

ضمیر عباسی کی گرفتار ی کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں،ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کے خلاف سوشل میڈیا پر گرفتاری کے حوالے سے چلنے خبروں میں کوئی صداقت نہیں یہ صرف جھوٹ کا ایک پلندہ ہے۔ جنید بچانی نامی شخص نے اپنا کام نہ ہونے پر انتقاماً سوشل میڈیا پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو بدنام کرنے کیلئے جھوٹی خبرین اور گوگل سے اٹھاکر ایڈٹ شدہ تصاویر چلوائیں جنکی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ اور اس سلسلے میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل سے رجوع کیا جارہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کے حلقہ احباب کو یہ اچھی طرح پتہ ہے کہ وہ سگریٹ تک نہیں پیتے ہیں ناکہ ان کے حوالے سے انگریزی شراب کی تصاویر گوگل سے اٹھاکر اور انھیں ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ چونکہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی نیک نامی اور اچھی شہرت کو بدنام کرنے کی جنید بچانی نامی شخص کی جانب سے مذموم کوشش کی گئی ہے لہذہ اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں لہذہ اسے کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔