عازمین حج کیلئے آب زمزم کے 22لاکھ ملین بوتلوں کی فراہمی
مکہ مکرمہ(این این آئی)حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے اس سال 1444ھ کے موسم حج کے دوران زمزم کے پانی فراہم کرنے کے لیے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز منصوبے کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت حج کے موقعے پر حجاج کے لیے زم زم کی بائیس لاکھ بوتلیں تیار کی گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق السدیس نے پراجیکٹ ہیڈ کوارٹر میں سروس فراہم کنندگان کے منظور شدہ ٹھیکیداروں کے ذریعے زم زم کے پیکجز کی فروخت جاری رکھتے ہوئے کوششوں کو دوگنا کرنے اور زم زم کی یومیہ دو لاکھ بوتلیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے صدر نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضیوف الرحمان کو حج کے موقعے پر دیگر معیاری خدمات میں زم زم کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت پر عمل درآمد کرنا ہے۔
زم زم