ٹارگٹ کلرز نے ایک اور  شہری کی جان لے لی 

ٹارگٹ کلرز نے ایک اور  شہری کی جان لے لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ٹارگٹ کلرز نے ایک اور شہری کی جان لے لی، مقتول فیصل گبول پراپرٹی ڈیلر نکلا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، گلزار ہجری، اسکاٹ کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کار سوار 40 سالہ فیصل گبول جاں بحق ہو گیا، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن رضوان شاہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتول فیصل پراپرٹی کا کام کرتا تھا، مقتول کی کار پر گولی کا نشان موجود ہے، مقتول گھر سے روٹی لینے نکلا تھا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے، 2008 میں مقتول کے بھائی عاطف گبول کو بھی ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ایس ایچ او رضوان شاہ کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں۔مقتول فیصل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے۔