نوشہرہ،پیر سباق میں 2 بھائی پرانی دشمنی کے بھینٹ چڑھ گئے
نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کے علاقہ پیر سباق میں 2بھائی پرانی دشمنی کے بھینٹ چڑھ گئے، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ پیر سباق میں دو بھائی وقاص اور بلال پسران فتح اللہ ساکنان پیر سباق کو ان کے مخالفین ارشاد اللہ ولد مزکر اللہ، شفاعت اللہ، زیب اللہ، توحید اللہ پسران ارشاد اللہ ساکنان پیر سباق نے فائر کرکے موت کے گھاٹ اتار دئیے ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔