میرپورخاص، پولیس ایمانداری سے اپنا کام کررہی ہے، اسد علی چوہدری

میرپورخاص، پولیس ایمانداری سے اپنا کام کررہی ہے، اسد علی چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپورخاص (رپورٹ /زوالفقار علی تھیبو)ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ محمد اسد علی چودھری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرپورخاص پولیس بہتر طور پر اپنا کام کر رہی ہے مگر ملک کی مجموعی صورت حال کی وجہ سے میرپورخاص میں بھی کچھ کرائم کی وارداتیں ہوئیں جن کے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ روز پی پی کے نو منتخب وائس چیئرمین ذوالفقار اعوان جو کہ شاہ پمپ ہوٹل کا مالک ہے جن سے اس کے گھر کے قریب مھران تھانے کی حدود میں تین ملزمان نے گن پوائنٹ پر 7 لاکھ روپے کے چھین لیے تھے جن میں سے ایک ملزم احمد پٹھان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس کی تفتیش کی روشنی میں بقایا ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اسی طرح سٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی حدود چاندنی چوک پر چندیجہ فلور مل کے مینیجر اختر سے گن پوائنٹ پر 8 مسلح ملزمان نے 30 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے جس کی تفتیش کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 10 جون 2023 کو پراسرار حالات میں حیدرآباد روڈ پر واقع سومرو گیسٹ ہاؤس میں حنا شیخ نامی عورت قتل ہو گئی تھی جس کی تفتیش کے دوران پولیس نے ملزمہ رخسانہ شیخ اور دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ خود سکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ پورے ضلع میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے اور سماج دشمن عناصروں کے گرفتاریاں بھی ہو رہی ہیں انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کی جان اور مال کا پولیس مکمل تحفظ کرے گی اور انہیں چاہیے کہ وہ پولیس سے تعاون کریں،