رقم تنازعہ پر ایک دوسرے کیخلاف  مورچہ زن مسلح ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

رقم تنازعہ پر ایک دوسرے کیخلاف  مورچہ زن مسلح ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ کوتوالی پولیس نے محلہ شاہ معصومان میں ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا، فریقین رقم تنازعہ پر آمنے سامنے ہو کر ایک دوسرے کو سنگین قسم کی دھمکیاں دیگر مورچہ زن ہو گئے تھے، جن کو نہایت حکمت عملی کیساتھ اہم کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے چار عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی پولیس کو اطلاع ملی کہ اندرون شہر محلہ شاہ معصومان میں دو فریقین ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہو گئے ہیں، جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین سے چار ملزمان محب الرحمن،فیاض،آصف اور عثمان کو گرفتار کر لیا، کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ چار عدد پستول سمیت درجنوں کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں گرفتار ملزمان کے مطابق ان کی اپس میں رقم کا  تنازعہ چلا آرہا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے