جلال پور پیروالا، ناکہ بندی،2ملزم گرفتار 45لاکھ روپے مالیت کی سولر پلیٹس برآمد
ملتان(وقائع نگار)ملتان پولیس تھانہ سٹی جلالپور پیر والا نے چوک سروانی شاہ سے ناکہ بندی کے دوران 45 لاکھ روپے(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
مالیت کی چوری شدہ سولر پلیٹیں برآمد کر لیں۔پولیس نے موقع سے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ رکشہ بھی قبضہ پولیس میں لے لیا۔بتایا جارہا ہے کہ سولر پلیٹیں احمد پور شرقیہ سے چوری کی گئیں تھیں جس کا تھانہ صدر احمد پور شرقیہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔سولر پلیٹوں سے متعلق اصل کو اطلاع دے دی گئی جو ضروری کارروائی کے بعد حوالے کی جا رہی ہیں۔ڈی ایس پی سرکل جلالپور پیر والا بشیر احمد ہراج کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور پیر والا ظفر امتیاز اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران سولر پلیٹیں برآمد کیں [6:48 a