علاقائی تعمیروترقی مشن، نوجوان سپورٹس سرگرمیوں پر توجہ دیں، ارشاد سیال

  علاقائی تعمیروترقی مشن، نوجوان سپورٹس سرگرمیوں پر توجہ دیں، ارشاد سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر گڑھ (خبر نگار)یونین کونسل مرادآباد میں سپورٹس گرانڈ کا قیام حلقہ کے نوجوانوں کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے سپورٹس گرانڈ کے قیام سے حلقہ کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے مواقع میسر ہونگے سپورٹس گراؤنڈ کے اندر ہونے والے افتتاحی میچ کے موقع پر وفاقی وزیر مملکت الحاج مہرارشاداحمدخان سیال نے شائقین اور کھلاڑیوں سے خطاب (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
کرتے ہوئے کہا کہ آج کا نوجوان کھیل کے میدان اور کھیلوں کی دیگر سہولیات میسر نہ ہونے سے بے راہ روی کا شکار ہے اور نشہ جوا اور چوری ڈکیٹی جیسے خطرناک جرائم میں ملوث ہو چکا اس کے جرائم کو کنٹرول کرنے اور صحت مند معاشرے کے قیام نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ کھیلنے۔ والے نوجوان کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ اس کے دماغ کی بھی بہتر نشوونما ہوتی ہے جس سے وہ اپنے اور اپنے ملک کے بارے میں اچھے فیصلے کرتاہے وفاقی وزیر مملکت الحاج مہرارشاداحمدخان سیال نے مزید کہا کہ جتنے دن ہماری حکومت ہے حلقہ میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام کراں گا بینظیر شھید سپورٹس گرانڈ مراد آباد میں کھیلے جانے والے کبڈی کے افتتاحی میچ کے موقع پر وفاقی وزیر مملکت الحاج مہرارشاداحمدخان سیال سیکرٹری سپورٹس رانا  محمد سرور ڈی ایس پی سید اعجازحسین بخآری چیف کوآرڈینیٹر بگاشیر تحصیل پریس کلب مظفرگڑھ سردار مختیار انجم بھٹہ مراد آبادی ملک اعجازحسین لاڑ صدر بگاشیر تحصیل پریس کلب مظفرگڑھ سرپرست ملک سعید احمد جھانبڑ سینئر نائب صدر بگاشیر تحصیل پریس کلب مظفرگڑھ عبدالماجد چوہدری چیئرمین مجلسِ عاملہ شیخ گل محمد  سردار عبدالعزیز خان پتافی خاندان جھنڈیر ملک غلام شبیر کھور ملک غلام فرید آرائیں ملک ارشدبلال ڈیسی حاجی نذرموہانہ غلام حسین کھوکھر ملک حاجی عمران کھوہاوڑ ملک ریاض تھہیم مخدوم شاہد اقبال حافظ اسماعیل حیدری کے علاوہ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور وفاقی وزیر مملکت الحاج مہرارشاداحمدخان سیال کو مراد آباد میں سپورٹس گرانڈ کے قیام کو سراہتے ہوئے انکو خراج تحسین پیش کی اس موقع پر موجود ہزاروں افراد نے وفاقی وزیر مملکت الحاج مہرارشاداحمدخان سیال کے چھوٹے بھائی مہر ابوبکر سال کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔2562023