کاروبار تباہ، تاجروں کا ودہولڈنگ ٹیکس دینے سے انکار

      کاروبار تباہ، تاجروں کا ودہولڈنگ ٹیکس دینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(نیوز رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں اب رہی سہی کسر ایک بار پھر پٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے نے پوری کر دی ہیں پہلے ہی بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے سفید پوش طبقہ سے عید کی خوشیاں بھی چھین لی ہیں لیکن افسوس کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مارکیٹس اور بازاروں میں تجارتی (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
و کاروباری سرگرمیاں بحال ہوں اور یہ اس وقت ممکن ہے جب عام شہری میں قوت خرید ممکن ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی شاپ کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع شیخ جاوید اختر، خالد محمود قریشی، ملک قیصر اقبال کمبوہ، ملک عبد الواسع بھٹہ، ملک عبد الرافع بھٹہ، خواجہ قاسم صدیقی، خواجہ ریحان صدیقی، ملک محمد الیاس،محمد سہیل مغل، ملک مرید عباس پہلوان، قمر عباس بھولا پہلوان، امیر اللہ شیخ، نسیم خان بابر،ملک طیب آرائیں، عثمان خان بلوچ، ڈاکٹر عرفان سیال، ملک سلیم ڈوگر، ملک زبیر ڈوگر، ملک عقیل کھوکھر، شاہد سوڈانی، میاں حسنین،شیر عباس، سعد ناصر، عبد الباسط، محمد صابر، محمد آصف، محمد جہانزیب، محمد مکی شریف، ابوبکر شریف، میاں فیاض،ساجد شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ صنعتی و تجارتی پہیہ کو چلانے کے لیے تمام محب وطن مقتدر طبقات معیشت کے استحکام کے لیے آ گے بڑھیں بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کے لیے ملک کی 25 کروڑ سے زائد غریب عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیں نہ کہ مزید تر مزید مہنگائی کی جائے اور نت نئے ٹیکسز عائد کئے جائیں اگر نت نئے ٹیکسز عائد کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو کاروبار زندگی کیسے چل پائے گا سکیورٹی آ رڈیننس کی آڑ میں تاجر برادری اور چھوٹے دکانداروں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔