نشتر ہسپتال،خاتون، درجہ چہارم ملازم کی ویڈیو وائرل، انکوائری کمیٹی قائم
ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال کے میں صفائی عملہ میں کام کرنے والی خاتون ملازمہ اور نشتر کے درجہ چہارم کے ملازم کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں تاثر دیا گیا کہ وہ ویڈیو ہسپتال کے ایک ڈاکٹر اور نرس کی ہے جبکہ حقیقت میں خاتون جینوٹوریل سٹاف کی ڈیلی ویجز کی ملازمہ ہے اور مرد جو دیکھا گیا ہے وہ درجہ چہارم کا ملازم ہے اس بارے میں ایم ایس نشتر(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
راو امجد کا کہنا ہے کہ اس واقع بارے اے ایم ایس ایڈمن کی نگرانی میں انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور جلد ہی انکوائری رپورٹ مکمل ہونے پر ملازمین کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی