ملتان، کسان سہولت سنٹرز کو فعال کرنیکا حکم، ٹیمیں تیار

    ملتان، کسان سہولت سنٹرز کو فعال کرنیکا حکم، ٹیمیں تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کاٹن ایکشن پلان  پر عملدرآمدکی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ کپاس  کے پیداواری ہدف کے حصول کے لئے اس کی مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں کپاس کی فصل کی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل،وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر آصف علی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس شبیر احمد خان،ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
 محمد انجم علی،ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ رانا فقیر احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں سمیت زراعت توسیع،پیسٹ وارننگ اور شعبہ کراپ رپورٹنگ کے ڈویژنل افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت توسیع، پیسٹ وارننگ اور کراپ رپورٹنگ سروس کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ افسران باہمی رابطہ میں مزید بہتری لاتے ہوئے ایک ٹیم کے طور پر کام کریں تاکہ کپاس کے کاشتکارو ں کی بہترفنی راہنمائی کی جا سکے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کپاس مینجمنٹ کے اس نازک مرحلہ میں ضرورت اس امرکی ہے کہ جس جذبے اور محنت سے کپاس کی کاشت کے ہدف کے حصول کیلئے کوششیں کی گئیں اسی جذبے اور عزم سے فصل کی بہترمینجمنٹ پرتوجہ مرکوز کی جائے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ یقینی بنایا جاسکے۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی کہ ضرررساں کیڑوں کے حملہ کی شدت کے بارے میں معلومات حاصل کرکے اس کا تدارک یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ موسمیاتی ایڈوائزری اور پیسٹ الرٹ بھی جاری کیا جائے۔انہو ں نے مزید کہا کہ کسان سہولت سنٹرز کوایس او پیز کے مطابق آپریشنل کیا جائے اوران سہولت سنٹرز پر معیاری پراڈکٹس کی مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔ٹیکنیکل گروپس کی میٹنگز فیلڈز میں کرائی جائیں اور ان کے ہفتہ میں دوبار فیلڈ کے دورے بھی کرائے جائیں۔فیلڈز میں ٹیکنیکل گروپس کو پیسٹ وارننگ کی طرف سے دئیے گئے ہاٹ سپاٹس کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں تاکہ ٹیکنیکل ایڈوائزی کی تیاری میں معلومات حاصل ہوسکیں۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے کراپ رپورٹنگ سروس اور زراعت توسیع کو کپاس کی کاشت سے متعلق مکمل اعدادو شمار پر مبنی رپورٹ5جولائی تک پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔