میلسی میں غنڈوں کا14سالہ لڑکے پر وحشیانہ تشدد

میلسی میں غنڈوں کا14سالہ لڑکے پر وحشیانہ تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر) چکنمبر188 ڈبلیوبی کے چودھری وقاراحمد جٹ  کا 14سالہ بیٹا کاشف اپنی ٹیوب ویل چلاکر کھیتوں کو سیراب کررہا تھا کہ اس دوران شاہ زیب اوڈ وہاں  آگیا جس نے ٹیوب ویل کے حوض سے نکلنے والا پانی بند کر کے خود حوض میں نہانے لگ پانی اوور فلو ہو کر ضائع ہونے لگا جس پر کاشف نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا تو وہ مشتعل ہو گیا اور دیگر اوڈ ساتھیوں کو بلا لیا جو ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح 18اوڈ وہاں آ گئے جنہوں نے کاشف کو برہنہ کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا شاہ زیب اور افتخار اوڈ اس کے منہ میں پیشاب کرتے رہے(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
 شور پر لوگ پہنچے تو حملہ آور غنڈہ عناصر لہولہان کاشف کو چھوڑ کر فرارہوگئے اطلاع ملنے پرگڑھا موڑ  پولیس موقع پر پہنچ گئی مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع