غلط مشورے، فواد، شیریں مزاری سب سے آگے، عامر ڈوگر
ملتان (نیوز رپورٹر)سابق چیف وہپ و وزیرمملکت ملک عامرڈوگر نے کہاکہ 9مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت اورشہداپاک فوج کی قربانیوں کو خراج (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
تحسین پیش کرتاہوں میراایمان ہے کہ پاک فوج کے جوان سرحدوں پرراتوں کوجاگتے ہیں توہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔پاک فوج ہے توپاکستان ہے۔ ملتان کی انتظامیہ میری گواہ ہے کہ میں نے پرامن احتجاج کیا اورکارکنوں کوچیک پوسٹ پرجانے سے روکتارہا۔تحریک انصاف کومروانے والے فوادچودھری، شیریں مزاری جیسے مہرے تھے۔ عمران خان نے غلطیاں درغلطیاں کیں 125ممبران قومی اسمبلی استعفوں کیلئے ہرگزراضی نہ تھے۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے وقت ممبران اورپرویزالہی عمران کی منتیں کرتے رہے اورکہتے رہے کہ الیکشن نہیں ہونگے ہم مارے جائیں گے پی ڈی ایم سب کچھ لے جائیگا ہم جیل بھگتے گے مگرفوادچودھری گروپ نے کسی کی نہ چلنے دی۔عامرڈوگر نے کہاکہ میرے والد اورچچا کا ماضی اداروں کے سامنے ہے۔ہمارا خاندان محب وطن محب پاک فوج ہے اورہم سمجھتے ہیں کہ شہداپاک فوج کاہم پرقرض ہے۔ وہ توہمارے ماتھے کاجھومر ہے 9مئی کے دن ہم چونگی نمبر9پراحتجاج ختم کرکے گھرجارہے تھے تومیرے سیکرٹری نے بتایاکہ کارکنان کینٹ کی طرف جارہے ہیں وہاں پہنچا سی پی او، آرپی او، ڈپٹی کمشنراورکمشنر صاحبان موقع پر موجود تھے۔ میں نے کارکنان کوچیک پوسٹ کی طرف نہیں جانے دیا اور میں ایک ڈرنک کارنرپربیٹھارہا۔ ملک عامرڈوگر نے کہاکہ اگرآج اسمبلیاں موجودہوتیں تو 9مئی کاواقعہ ہی پیش نہ آتا۔ انہوں نے پنجاب کی بربادی وتباہی کاذمہ دار عثمان بزدار کو قراردیا اورکہاکہ عثمان بزدار انتہائی بے وفاآدمی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بطور رکن قومی اسمبلی میں ہمیشہ ریاست کے ساتھ کھڑارہاہوں اورآئندہ بھی یہی کروں گا۔ سیاسی ومعاشی بدامنی کاواحد حل فوری اورشفاف انتخابات ہیں جس کے بعد ملک جمہوریت کی پٹڑی پر چل پڑے گا اور معیشت بھی بہتر ہو جائے گی۔