بچی گٹر میں گر کر جاں بحق، کمشنر کا نوٹس، تحقیقات شروع

بچی گٹر میں گر کر جاں بحق، کمشنر کا نوٹس، تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ضلع مظفر گڑھ کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر محمد سلمان لودھی کے ہمراہ مویشی منڈیوں کا دورہ کیا۔انہوں نے مویشی منڈیوں میں سہولیات کی بہتری کیلئے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے بیوپاریوں اور قربانی کے جانور خریدنے والے لوگوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ مویشی منڈیوں اور مقررہ سیل پوائنٹس کا دورہ کریں۔شدید گرمی اور حبس میں انسانوں کے ساتھ جانوروں کیلئے سایہ،پانی اور دیگر سہولیات یقینی بنائیں (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
۔مقررہ پوائنٹس کے علاؤہ قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت پر کارروائی کریں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے شاہ نواز کالونی جامپور میں بچی کے مین ہولز میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدایت پر رات گئے جائے حادثہ پر جاکر تحقیقات کیں اور ایکسیئن،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ،چیف آفیسر و سینیٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی جامپور کے خلاف فوری مقدمہ کے احکامات جاری کردئیے۔کمشنر کے معائنہ کے وقت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور بلوچ،اسسٹنٹ کمشنر جامپور آفتاب اقبال گجر اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کو بتایا گیا کہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے نئی سیوریج لائن ڈالی گئی اور میونسپل کمیٹی نے خامیوں پر سکیم کو ٹیک اوور نہیں کیا۔مین  ہولز کے ڈھکن چوری ہوگئے اور گزشتہ روز سکول سے واپس آنے والی بچی مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگء۔کمشنر نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف پیدا ایکٹ کے تحت  کارروائی ہوگی دریں اثناء کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ رات گئے جامپور میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کا بھی اچانک دورہ کیا۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ ادویات کی موجودگی،صفائی اور دیگر معاملات دیکھے۔کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے معلومات لیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کے ہمراہ مویشی منڈیوں کا دورہ کیا۔لائیو سٹاک،ہیلتھ،ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں کے کیمپس اور سٹالز کا معائنہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کے حمل اور دیگر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔کانگو،لمپی سکن اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کے انتظامات کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے بتایا کہ مویشی منڈیوں کے ساتھ مختلف مقامات پر سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔جگہ جگہ قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت پر پابندی ہوگی۔