حاصل پور، ہوٹلوں پر مردہ مرغیاں سپلائی کرنیکا منصوبہ فلاپ
ملتان، ڈیرہ، حاصل پور(سپیشل رپورٹر، سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان) بہاولپور بائی پاس چوک میں بیکری یونٹ کو پروسیسنگ ایریا میں گلی سڑی سبزیوں کی موجودگی ہونے، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح فاروق اعظم چوک خانیوال میں نان کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزا کا استعمال کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اس کے علاہ غلہ منڈی جہانیاں اور قائد اعظم بلاک خانیوال میں 2 سویٹس یونٹس کو ایکسپائرڈ مشروبات کی موجودگی ہونے، خوارک کی تیاری میں خراب انڈوں کا استعمال کرنے پر 24 ہزار روپے(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید زکریا پبلک سکول کہروڑپکا میں گندے بلاکس کا استعمال کرنے، فلٹر کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر آئس فیکٹری کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں جلال آباد موڑ ملتان روڈ لودھراں میں کھویا یونٹ کو ٹیسٹ کے دوران سٹارچ کیمیکل کی ملاوٹ کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ علاہ ازیں ملتان روڈ لودھراں میں سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو فریزر میں مردہ حشرات پائے جانے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ملتان(سپیشل رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ دن کے وقت چلنے والی گرد آلود ہوائیں لو میں تبدیل ہونے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں اس ضمن میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 36گھنٹوں میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ دن کے وقت لو بھی چلے گی جس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیا ر کی جائیں تاہم پیر سے مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر بارش بھی متوقع ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔
ڈ سیفٹی ٹیم نے حاصل پور روڈ پر مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی دھر لی۔ مردہ مرغیاں مارکیٹ میں ہوٹلوں اور برائلر شاپس پر سپلائی کی جا رہی تھیں۔ڈمپنگ سائیڈ پر سینکڑوں کلو گرام مردہ مرغیاں تلف کر دیں گئیں۔گاڑی مالکان کو بہتری کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گھنانا کاروبار کرنے والے عوام کے مجرم