بکرا ڈکیتی، موٹر سائیکل، ٹریکٹر ٹرالی میں تصاد م، 2ملزم ہلاک
کوٹ ادو، چوک سرور شہید(تحصیل رپورٹر، سپیشل رپورٹر) پولیس تھانہ سنانواں کے علاقہ شیخو شوگر ملز کے قریب محمد حسنین اسٹر گھر سے اسلحہ کے زور پر 3موٹر سائیکل سوارڈاکوایک بکرا اٹھا کر اڈا بشیر کوٹ کی طرف جارہے تھے کہ راستہ میں لوگوں نے سٹرک پر بیچ ڈال دیا تو مسلح ڈاکوں نے فائرنگ کر کے روڈ کر اس کرنے کی کوشش کی تو آگے ٹریکٹر ٹرالی جو کہ پٹھان ہوٹل کی طرف جا رہی تھی سے جاکر ٹکرائے جس کے (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
نتیجہ میں بکرے سمیت 2ڈاکوکاشف آباد سنانواں اقبال جھنڈیراور شفیق گشکوری جاں بحق جبکہ ایک ڈاکومحمد نادرجھنڈیر کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس تھانہ سنانواں نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے ڈاکوں کے قبضہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والیپسٹل بھی برآمد کرلییپولیس نے زخمی ڈاکوسمیت جانبحق ڈکیتوں کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا،پولیس سنانواں نے کاروائی کاآعاز کردیا ہے(تصویر ہمراہ)