آج سے پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کا امکان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے آج سے پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آج سے پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کا امکان ہے،لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، اٹک، چکوال، جہلم میں بارش متوقع ہے، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، سیالکوٹ، نارووال اور بھکر میں بادل برس سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ لیہ ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، گجرات، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔