موسلادھار بارش سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

موسلادھار بارش سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا
موسلادھار بارش سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں موسلادھار بارش سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نگران پنجاب حکومت کو نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات، متعلقہ اداروں کی ٹیموں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔وزیر اعظم نے برساتی صورتحال کی مانیٹرنگ اور انتظامی اقدامات کرنے، ٹریفک کی روانی اور متبادل راستوں کی بروقت نشاندہی کر کے شہریوں کو پریشانی سے بچانے کی ہدایت کر دی۔

مزید :

قومی -