ملک میں پھر شدید سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

ملک میں پھر شدید سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری
ملک میں پھر شدید سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر اور مقبوضہ کشمیر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کا گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ ٹوٹنے سے دریائے سندھ، جہلم اور چناب میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا، گزشتہ10 سال میں ان دنوں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 28 ہزار کیوسک تک رہا، آج دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 5 لاکھ 6 ہزار کیوسک ہے، صورتحال یہی رہی تو دریاؤں میں پانی کا بہاؤ 7 لاکھ کیوسک تک جاسکتا ہے۔دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 2لاکھ 80 ہزار کیوسک ہو چکا ہے، دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ  1 لاکھ 22 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، مون سون کی بارشیں غیر متوازن ہوسکتی ہیں جس کے باعث دریائی سیلاب آ سکتے ہیں، بارشوں کی کیفیت کہیں زیادہ کہیں کم ہونے کا امکان ہے، فی الحال منگلا اور تربیلا میں پانی ذخیرہ کرنے کی کافی صلاحیت موجود ہے۔

ذرائع آبی وسائل کے مطابق بعض مقامات پر کلاوڈ برسڈ کا خدشہ موجود ہے، دریاؤں کے نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے، سیلابی خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا، سیلابی کیفیت سے نمٹنے کیلئے فیڈرل فلڈ کمیشن میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے۔

مزید :

قومی -