پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ

پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ
پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مختلف مقامات کی تلاشی بھی لی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) حسن اقبال کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد ہوئے واقعات میں عثمان ڈار 5 مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی گرفتاری کیلئے فیکٹری کے مختلف حصوں اور دفاتر کی تلاشی لی گئی، پولیس کی جانب سے فیکٹری منیجر سے 9 مئی کی لیبر کی حاضری کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا اور بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

مزید :

قومی -