لاہور میں گھر کی چھت پر کھیلتی 2 بچیاں پراسرار طور پر جھلس گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے غازی آباد میں گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے 2 بچیاں پراسرار طور پر جھلس گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غازی آباد میں کرائے دار اور مالک مکان کی بیٹیاں 13 سالہ طیبہ اور 7 سالہ مافیا گھر کی چھت پر کھیل رہی تھیں ، اس دوران دونوں بچیاں بری طرح جھلس گئیں، بچیوں کو فوری طور پر میواسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے تاہم ابھی تک بچیوں کے جھلسنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ پولیس نےموقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر لیےاور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔