ٹک ٹاکر لڑکی کو مردہ حالت میں ہسپتال چھوڑ کرجانیوالا ملزم گرفتار

ٹک ٹاکر لڑکی کو مردہ حالت میں ہسپتال چھوڑ کرجانیوالا ملزم گرفتار
ٹک ٹاکر لڑکی کو مردہ حالت میں ہسپتال چھوڑ کرجانیوالا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عائشہ نامی ٹک ٹاکر لڑکی کو مردہ حالت میں ہسپتال چھوڑ کر جانیوالا ملزم جبران گرفتار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو ہسپتال لانے والی خاتون کی شناخت بھی کرلی گئی ہے ، جلد ہی اسے بھی گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس کے مطابق گروپ کے مزید کچھ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ 

دوسری جانب پولیس نے متوفی کے شوہر اور ساس کو بھی گرفتار کرلیا ہے، ایس ایس پی سائوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ جاں بحق لڑکی عائشہ کا شوہر عادل نشے کا عادی ہے جو گزشتہ کئی روز سے گھر میں موجود نہیں تھا جسے گزشتہ روز بیان کیلئے طلب کیا گیا تھا مگر وہ پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوا جس کے پیش نظر اسے حراست میں لیا گیا ہے اور ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق  لڑکی  کی ساس نے گزشتہ روز غلط بیانی سے کام لیا تھا کہ وہ گجرات کی رہائشی ہیں اور گزشتہ روز کراچی پہنچی ہیں، جب ان سے سفری دستاویزات طلب کی گئیں تو اُن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں تھا، پولیس نے مشکوک بیانات کی روشنی میں ساس ثوبیہ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -