ورلڈ کپ کوالیفائر، زمبابوے کے بعد نیدرزلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو عبرتناک شکست دے دی
ہرارے(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورلڈ کپ 2023ء کوالیفائرز میں نیدرز لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو ون اوور ایلیمنیٹر میں شکست دے دی ۔ نیدر ز لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا جو در ست ثابت نہ ہوا اور ویسٹ انڈیز نے نیدرز لینڈ کو جیت کے لیے 375رنز کا ٹارگٹ دیا ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ 76،جانسن کارلوس 54، شے ہاپ 47 اور نکولس پوورن 107 سکور کر کے نمایاں رہے ۔ جواب میں نیدر زلینڈ کے بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں مطلوبہ ہدف پورا کیا ۔ نیدرز لینڈ کی جانب سے وکرانت سنگھ 37، میکس ڈیوڈ36، تیجا ندامنڑو 111 اور سکوٹ ایڈورڈ 67 سکور کر کے نمایاں رہے۔دونوں ٹیموں کا سکور برابر ہونے پر میچ ون اوور ایلیمینٹر میں داخل ہوا جس میں نیدرز لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی ۔