چور تھرکول پراجیکٹ کی مسجد سے ایئر کنڈیشن، پنکھے اور دیگر سامان لے اڑے، 31 ملزمان نامزد 

Jun 26, 2024 | 01:09 PM

تھرپارکر (ڈیلی پاکستان آن لائن )تھرپارکر میں تھرکول یو سی جی پراجیکٹ کی مسجد سے چور ایئر کنڈیشن، پنکھے اور دیگر سامان لے گئے۔ 
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ سکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں 31 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ کول اتھارٹی محمد طارق کا بتانا ہے کہ پراجیکٹ 2018 سے بند ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق انڈر گراﺅنڈ کول گیسی فکیشن (یو سی جی) پراجیکٹ کی باو¿نڈری وال ٹوٹنے سے تمام قیمتی مشینری و مٹیریل غیرمحفوظ ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں