مردے نے قبرستان میں گورکن کی جان لے لی
برلن (نیوز ڈیسک) جرمنی میں ایک مردہ خاتون نے زندہ ہوکر گورکن کی جان نکال لی۔ 92 سالہ خاتون کا تعلق Gelsenkirchen شہر سے تھا اور وہ ایک اولڈ ہاﺅس میں مقیم تھیں۔اولڈ ہاﺅس کی ایک ملازمہ نے معمر خاتون کو بے حس و حرکت پایا تو ڈاکٹرو کو بلوالیا جس نے بتایا کہ خاتون دنیا سے رخصت ہوچکی تھیں۔ لاش کو تابوت میں ڈال کر قبرستان بھجوادیا گیا جہاں یہ ایک گورکن کے حوالے کردی گئی۔ بے چارہ گورکن تابوت کے پاس بیٹھا تھا کہ اچانک اس میں حرکت ہوئی اور اس کا ڈھکنا ایک طرف کو سرک گیا اور پھر بوڑھی خاتون نے نحیف آواز میں پوچھا کہ وہ کہاں ہے۔ یہ منظر دیکھ کر گورکن کے حواس جواب دے گئے اور وہ غش کھا کر گر گیا۔
دودوست، ایک نابینا ایک بازو سےمحروم،جو آہستہ آہستہ دنیا بدل رہے ہیں
خوفناک صورتحال پیدا ہونے کے بعد فوری طور پر ایمبولینس منگوائی گئی اورمعمر خاتون کو ہسپتال روانہ کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہسپتال پہنچنے پر خاتون زندہ تھی لیکن اگلے ہی دن یہ دوبارہ دنیا سے رخصت ہوگئی۔ مقامی حکام اس بات کی تحقیق کررہے ہیں کہ زندہ خاتون کو کیونکر مردہ قرار دے دیا گیا۔